اسلام آباد : صداقت عباسی کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ مری سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔عمر ایوب نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور پریس کانفرنسوں کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔