پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیااپنے استعفے کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات اور مختلف واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں واضح رہے کہ ساجد ترین ایڈؤوکیٹ کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہے اورانہیں بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے بعد3جنوری2022ء کو پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعینات کیا گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے