نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو بطور نگراں وزیر منتخب ہونے پر دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،میر صادق کرد

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر صادق کرد نے محب وطن شہید نوابزادہ سراج احمد رئیسانی کے فرزند نوابزادہ جمال خان رئیسانی کو نگران صوبائی وزیر کھیل امور نوجوانان و ثقافت منتخب ہونے پر دل کی تہہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی اس وزارت میں اپنے تمام تر کوششوں و صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نوجوانوں کو انٹرٹینمنٹ کرینگے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا نوابزادہ جمال خان رئیسانی ایک غیر متنازعہ اور غیر جانبدار ہونے کے ساتھ خدائیداد صلاحیتوں و اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جو صوبے کے بنیادی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بطورِ نگراں وزیر کھیل امور و ثقافت کے مختصر دور میں بہتر سے بہتر عوامی خدمات کے ساتھ بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کے خوشحالی کے لیے بہتر کارنامے سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے