کوئٹہ، کیسکو کے عملے کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالنے کا انکشاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت صوبے میں کیسکو کے عملے کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالنے کا انکشاف سامنے آگیا،مقامی صحافی کو بھیجے گئے اگست کے بل میں 82یونٹ زیادہ ڈالنے سے بل دو سو یونٹ کی سلب کراس کرگیا، چار ہزار روپے کا بل اٹھ ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔کوئٹہ میں کیسکو کے سب ڈویژن کرانی کے علاقے رئیسانی ٹاون میں رہائش پذیر مقامی صحافی نے 11اگست کو اپنے بجلی کے میٹر کی ریڈنگ موبائل فون سے تصویر لیکر محفوظ کی اور اسی روز کیسکو کے میٹر ریڈر نے بھی ریڈنگ لی جب بل آیا تو بل میں 82 یونٹ زائد ڈالے گئے تھے جس سے صرف شدہ یونٹس 144یونٹس سے بڑھ کر226 ہوگئے تھے جس سے ماہ اگست کا 8917ہوگیا،اگر 144یونٹس کا بل بنایا جاتا تو یہ رقم چار ہزار سے زائد نہ ہوتی، صحافی نے میٹر ریڈر کی جانب سے اضافی یونٹس ڈالنے کے حوالے سے کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کو آگاہ کردیا مگر ابھی کیسکو کے عملے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی، بجلی کے صارفین کا کہنا ہے کہ ملک میں جہاں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو اہے وہاں کیسکو نے بلوچستان میں اربوں روپے کے واجبات کو کم کرنے کیلئے صارفین کے بلوں میں خاموشی سے اضافی یونٹس ڈال کر صارفین کو دو گنا زیادہ بل بھجوانے شروع کردئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے