مکران کوسٹل ہائی وے پرٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پرٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکرنمبر JV-0313 حادثے کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کوہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جاں بحق ڈرائیور کی شناخت محمد یاسین ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی۔ایل پی جی ٹینکر ایران بارڈر سے پنجاب جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے