حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز مہنگائی کے بم گرارہی ہے، مولانا عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلو چستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز مہنگائی کے بم گرارہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ احتجاج سے حکمرانوں کو نہیں بلکہ غریب عوام کو تکلیف پہنچی گی لیکن مسئلے کو حل کر نے کے لئے مزید خاموش نہیں بیٹھا جا سکتا، 2ستمبر کو بلو چستان بھر میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجا ج کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو حافظ نور علی، پروفیسر سلطان کاکڑ، ڈاکٹر نعمت اللہ، انجمن تاجران کے عنایت اللہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے بیرونی قر ضے لے کرعوام کا سودہ کر دیا ہے اور اب بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضا فے سے عوام ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضا فے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بلوں کونذر آتش کیا گیا، نگراں حکومت بھی عوام پر پیٹرول بم اور بجلی بم گرانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور حکمرانوں کو یر غمال بنا دیا گیا ہے قوم پر آئی ہوئی مصیبت میں کسی ایک خاص طبقے کو اکیلا چھوڑ دینا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وفا قی وزیر خزانہ کی جانب سے جا ری کر دہ بیان قابل مذ مت ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلام سراج الحق کی کال پر 2ستمبر کو بلو چستان بھر میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا جا ئے گا جس میں کوئٹہ بار ایسو سی ایشن، تاجربرادری، صرفہ ایسو سی ایشن، ڈرائے فروٹ ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ وکلاء نے2ستمبر کو بلو چستان ہائی کورٹ سے بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ احتجاج سے حکمرانوں کو نہیں بلکہ غریب عوام کو تکلیف پہنچی گی لیکن مسائل کا حل خاموش بیٹھ کبھی نہیں نکالا جا سکتا عوام ایک دن کی قر بانی دینے کے لئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے