جیونی، ایف آئی اے کی کاروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 26 سے زاہد ایجنٹس گرفتار

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) جیونی میں ایف آئی اے نے کاروائی کر تے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 26 سے زاہد ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جیونی کنٹانی ھور سے براستہ سمندر انسانی اسمگلنگ سے متعلق سوشل میڈیا میں خبر شیئر ہونے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کے ایجنٹوں کے موجود اڈوں پر چھاپہ مارکر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 26 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا اور ان پر ایف آئی آر درج کرکے مزید کانونی کاروائی شروع کردی۔ایف آئی اے گوادر کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیونی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ثبوت و جواز ملنے پر ان پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کیا جائیگااور مزید اس کام کے روک تھام کیلئے ایف آئی اے جیونی میں اپنی اسٹاف بھی تعینات کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے