بیوٹمز اور علامہ اقبال یونیورسٹی مستقبل میں ملکر کر کام کرنے کا عہد کرتی ہیں، وائس چانسلر بیوٹمز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کام کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں، بیوٹمز اور علامہ اقبال یونیورسٹی کے استاتذہ اور طلباء اس شعبے میں مشترکہ تحقیق کر کے ملک اور صوبے میں توانائی کے شعبے کی بہتری میں کلید ی کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیسک سائنسز بیوٹمز ڈاکٹر حمد اللہ ترین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے مابین قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تحقیق کے لئے سینٹر آف ایکسلینس ان ری نیو ایبل انجرجی کے قیام کے لئے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جامعات ملکر اس حوالے سے مستقبل میں کام کر نے کے لئے منصوبہ تیار کریں گی۔ ملاقات میں بیوٹمز اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح پر لیبز کی توسیع و اپ گریڈیشن، جامعات کے شعبہ فیز کس کے درمیان تحقیق کے لئے شرکت داری سمیت دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ بیوٹمز صوبے میں جدید طرز پر تحقیق کر نے کے لئے کام کر رہی ہے بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کام کر نے کے لئے بے شمار مواقع ہیں یہاں کا وسیع و عریض رقبہ اور کم آبادی بھی قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹمز اور علامہ اقبال یونیورسٹی مستقبل میں ملکر کر کام کرنے کا عہد کرتی ہیں دونوں جامعات ملک و صوبے کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے