بلوچستان میں قیمتی پھتر فلورائیٹ کی تلاش کیلئے اہم معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان قیمتی پھتر فلورائیٹ کے تلاش کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فلورائیٹ کی تلاش کے لئے جوائنٹ وینچر معاہدے پر دستخط کر دئیے، منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی، سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہوگا۔معاہدے کے تحت بلوچستان منرل ریسورسز لیمیٹڈ اور نجی مائننگ کمپنی ضلع لورالائی کے علاقے میختر میں فلورائیٹ کے ذخائر مشترکہ طور پر تلاش کریں گی، منصوبے سے سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہو گا جسے اسٹیل اوردیگر اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا، منصوبے سے بلوچستان حکومت کو 5 فیصد حصہ ملے گا۔محکمہ معدنیات بلوچستان کے مطابق فلورائیٹ کوخام مال کی بجائے ایکفارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا جائے گا مٹیریلائزیشن کے لئے فیکٹری ضلع حب میں لگے گی، اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے۔محکمہ معدنیات کے مطابق متعلقہ علاقے میں فلورائیڈ کے16 لاکھ ٹن ذخائر کی موجود ہیں، ابتدائی طور پر دو لیزوں مین سروے کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے