بلوچستان میں اب حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر کھیل امور نوجوانانوثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے میں اب حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس) پر جاری اپنے ایک بیان میں نگران صوبائی وزیر جمال رئیسانی نے کہا کہ نگران حکومت میں مجھے اسپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزارتیں دی گئی ہیں، ان وزارتوں کو خوش قسمتی نہیں بلکہ ذمیداری سمجھتا ہوں جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزارت کا سہرا میرے شہید والد اور بلوچستان کے تمام شہدا کے سر جاتا ہے، جو زمہ داریاں دی گئی ہیں انہیں فرض سمجھ کر پورا کروں گا اور اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر اور آفس کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پاکستان زندہ باد۔