بزدل دہشت گرد ہماری سیکیورٹی فورسز کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کرسکتے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بنوں میں سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مزمت کرتے ہوئے حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسو س کا اظہار کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلی نے کہا ہے کہ بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر جانوں کے نزرانے پیش کیے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدل دہشت گرد ہماری سیکیورٹی فورسز کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کرسکتے فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔