امریکہ کی جنگی مشقیں، جواب میں شالی کوریا کی ایٹمی حملوں کی مشق،2 میزائل داغ دیئے

سیول: شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کے جواب میں ایٹمی حملوں کی مشق شروع کر دی، 2 بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیئے شمالی کوریائی میڈیا پر میزائل فائر کرنے کی فوٹیج جاری کر دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فرضی ایٹمی حملوں کی مشق کے دوران اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز امریکہ نے اپنے بی ون بی بمبار طیاروں کو مشقوں میں شامل کرلیا تھا جس کو شمالی کوریا جنگ کی تیاری قرار دیتا ہے۔

یاد رہے امریکہ اور جنوبی کوریا کی یو ایف ایس نامی مشقوں کا مقصد سیمو لیشن، مشترکہ متحارب صلاحیتوں کی تربیت اور سول دفاعی مشقوں کا ادراک کرنا ہے۔

ان مشقوں میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، برطانیہ، یونان، اٹلی، نیوزی لینڈ، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت جنوبی کوریا میں متعین اقوام متحدہ کی فوج بھی شامل ہے جن میں F -35 A ،F15K اور FA-50 قسم کے بیس جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے