چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرا نی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات،ملک کی موجودہ صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کوچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرا نی سے سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر منظور احمد کاکڑ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر دھنیش کمار،سرد ار عبد الرحمن کھیتران، عبد الکریم نوشیروانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال،بلوچستان اورحلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بی اے پی رہنما ؤں نے کہا کہ بی اے پی ایوان بالا میں جمہوری روایات کے فروغ کے فلسفے پر کارفرما ہے جمہوری پارلیمانی روایات کے فروغ اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے،آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔بی اے پی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے سیاسی قوتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو مسائل سے نکالنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے سب کو آگے بڑھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے