پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور ملک کو معاشی خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن سنگین معاشی بحران میں مبتلا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ان چیلنجز پر قابو پانے اور ملک کو معاشی خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے کی فوری صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو صوبائی کونسل کے رکن حاجی ڈاڈان موسی خیل سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و تنظیمی امور سمیت علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، حاجی ڈاڈان موسی خیل نے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کو موسیٰ خیل کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے روزی خان کاکڑ نے کہا کہ عنقریب پورے صوبے کے دورے کا شیڈول ترتیب دے رہے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ موسی خیل بھی شامل ہے اسی دوران ڈسٹرکٹ کی سطح پر ورکرز کنونشن اور جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے تمام عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھی اپنے ذاتی اختلاف اور مفادات سے بالاتر ہوکر تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن سنگین معاشی بحران میں مبتلا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ان چیلنجز پر قابو پانے اور ملک کو معاشی خوشحالی کی ڈگر پر ڈالنے کی فوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ملاقات میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سردار سرور سلیمانخیل، سید داود شاہ، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، ڈسٹرکٹ پنجگور کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر نور بلوچ، کوئٹہ سٹی یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حنیف کاکڑ، پیپلز ایس ایف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسرار شاہوانی، پیپلز یوتھ کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر بشیر کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے