وندر میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی

سونمیانی وندر (ڈیلی گرین گوادر)وندر میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہِ پر سبزیوں سے لوڈ گاڑی کراچی کی جانب جارہی تھی کہ کراچی سے کوئٹہ کی جانب جانے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے باعث پک اپ میں سوار ایاز ولد براد قوم خاصخیلی ساکن کاٹھوڑ بیلہ جائے وقوعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اختر محمد ولد عید محمد محمد یعقوب ولد محمد اکرم عباس ولد نامعلوم عبدالجبار ولد عبد الوہاب محمد یونس ولد عبد الوہاب نامی پانچ افراد زخمی ہو گئے جن کوایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کیا گیا جبکہ وندر پولیس نے حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں پہنچانے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے سپرد کر دیا جبکہ حادثے کی شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے