نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سرداران سراوان کا جرگہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سرداران سراوان کا جرگہ، جرگے میں قبائلی رسم ورواج اور روایات کو زیر غور لایا گیا،قبائلی و علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سراوان ہاؤس کوئٹہ میں سرداران سراوان کے ہونے والے جرگہ میں نواب محمدخان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عظیم جان محمد شہی، سردار محمد عاصم سرپرہ، سردار شیر باز ساتکزئی، سردار محمد اسحق ذگر مینگل،سردارذداہ میر بیبرگ لہڑ ی شریک ہوئے جرگہ میں قبائلی رسم ورواج اور روایات کو زیر غور لایا گیا اورقبائلی و علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جرگہ میں طے پایا کہ آئندہ ہونے والے جرگہ میں شرعی مسائل سے متعلق علماء کرام کو بھی مدعو کیا جائیگا تاکہ رواج اور شرعی معاملات سے متعلق ان کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے