جماعت اسلامی کوئٹہ کے ذمہ داران کا ہڑتال کی کامیابی کیلئے مشترکہ اجلاس کمیٹیاں تشکیل دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ 2ستمبر ہڑتال لٹیرے حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف آغازہوگا عوام الناس تاجر برادری وکلاء،صحافی سمیت ہر طبقہ فکر کو اس ہڑتال کی کامیابی کیلئے 2ستمبر کاروبار بند رکھنا چاہیے یہ ہڑتال ملک کے دوبیس کروڑعوام کابجلی گیس قیمتوں میں روزافزوں اضافہ، مہنگائی،بدعنوانی کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے ہے۔سراج الحق نے ظلموجبر اور لوٹ مار کے خلاف جدوجہد شروع کیاہے اب ظلم وجبر اورلوٹ مار کا راستہ ہرصورت روکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دوستمبر ہڑتال کی کامیابی کیلئے ہرسطح کے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں زون وضلع کے ذمہ داران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ ہڑتال کی کامیابی کیلئے شہر بھر کے تاجر دکانداروکلاء صحافی ٹرانسپورٹرز،شہریوں نوجوانوں اورعلمائے کرام سے ملاقاتیں کرکے حمایت وتائید حاصل کریں گے۔ہڑتال کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی امیر ضلع ودیگر ذمہ داران نے کہاکہ مہنگائی،یوٹیلٹی بلز میں بھاری اضافہ،کاروبار کی بندش،بے روزگاری نے غربت،پریشانی اورمشکلات میں بدترین اضافہ کردیا ہر طرف لوٹ مار مچی ہوئی ہے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں روزانہ کی بنیاد پر ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے عوام کو دو وقت کاکھانا میسر نہیں عوام کو اب تعلیم وصحت کی نہیں راشن اور علاج کی فکر ہے تعلیم وعلاج کے ادارے تباہ وبربادہیں حکومتی ترقیاتی کام بالکل بند یا سب لوٹ مار کی نظر ہیں ان حالات میں مظلوم عوام کا ایک ترجمان سراج الحق میدان عمل میں نکلا ہے۔پی ڈی ایم کی جماعتیں جس میں ملاومسٹر سب شامل تھے اور پی ٹی آئی اس مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ ہمارے حکمران اور اسٹبلشمنٹ ملک کے وسائل کے قابض خودساختہ بااختیارطبقات عوام سے مخلص نہیں سب بنک بیلنس،بنگلے اور گاڑیوں اورذاتی وسائل میں ا ضافہ کررہے ہیں عوام کی کسی کوفکر ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے دوستمبر کے ہڑتال کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے اگردوستمبر ہڑتال کامیاب ہواتوقیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کی سپیڈمیں کمی ممکن ہے جماعت اسلامی مظلوم کے ساتھی اورظالم و ظلم کے خلاف ہر میدان میں ہے۔