کچھی، مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق 2زخمی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق منگل کی صبح روجھان جمالی سے سبی جانے والی گاڑی پر ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی نبی بخش کراس لمجی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں مقتولین کی شناخت لعل محمد ولد مشتاق احمد،عبدالرحمان ولد الہی بخش،رحیم بخش ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں صدام حسین ولد مشتاق احمد،عبدالرحیم ولد غلام محمد ساکنان روجھان جمالی اقوام مری شامل ہیں لیویز کے مطابق وجہ عناد زمینی تنازعہ ہے نعشوں کو سبی ہسپتال میں ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے