ملتان سلطانز کیلئے بڑا اعزاز، حجاب زاہد کم عمر ترین جنرل منیجر مقرر

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ملتان سلطانز اپنی ٹیم میں بہت سی بہترین خوبیوں کیوجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کیلئے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی خاتون جی ایم (جنرل منیجر) مقرر کی ہے، 28 سالہ حجاب زاہد فرنچائز کی تاریخ کی سب سے کم عمر جی ایم بھی ہیں ۔

جہانگیر ترین کے بیٹے اور ملتان سلطان فرنچائز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس ) پر حجاب زاہد کو بطور خاتون جی ایم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے علی ترین نے کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کو بتایا کہ حجاب زاہد پی ایس ایل کی تمام فرنچائزوں میں سے سب سے زیادہ اہل جی ایم (جنرل منیجر) ہیں۔

علی ترین نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں انتظامی کردار میں ایک خاتون کو رکھنے کے بارے میں بہت سی بات چیت اور ورکشاپس ہوں گی جب کہ لوگ پاکستان میں کارپوریٹ دنیا میں خواتین کو اس طرح کے عہدوں پر رکھنے کے عادی ہیں لیکن کھیل کی دنیا میں یہ بات کم ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل 3 خواتین کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور اس بات پر روز دیا کہ فرنچائز میں صنفی مساوات قائم کریں گے علی ترین کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم لوگوں کو بطور تجزیہ کار، پیش کنندہ، میڈیا مینیجر تربیت دینا چاہتے ہیں، یہ بہت سی خواتین کے لیے دروازے کھول دے گا،ہم امید کرتے ہیں کہ حجاب زاہد ہماری ٹیم کو بہت اوپر لے کر جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے