بجلی مزید دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی بجلی کے زائد نرخوں کے سبب عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں اب ایک اور بری خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخ میں مزید اضافے کے لیے سی پی پی اے نے درخواست دائر کردی۔

سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دی ہے جس پر نیپرا کی سماعت ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے