کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاجی مظاہرہ کیا،ملازمین نے احتجاجا کچرے سے بھرے ٹرک کارپوریشن کے دفتر کے سامنے کھڑے کردئیے اور تنخواؤں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کارپوریشن کے دفترکے سامنیاحتجاجی مظاہرہ کیا، ملازمین نے کچرے سے بھرے ٹرک بلدیہ کے دفتر کے باہر لا کر کھڑے کردئے جبکہ شہر میں صفائی کاکام بھی روک دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین پچھلے چارماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، اس مہنگائی میں ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچی ہے، کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی جلدادائیگی کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب کیو ایم سی حکام کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، محکمہ خزانہ رقم ریلیز نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔