کوئٹہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مبین خلجی کو طلب کر لیا

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رواں سال نو مئی کو شہر میں پرتشدد مظاہروں کیخلاف کیس کی سماعت میں سابق وزیر کو طلب کر لیا۔ کوئٹہ انسداد دہشتگردی عدالت ون کے جج سعادت بازئی کی عدالت میں مئی کو ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ میں پرتشدد مظاہرے کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان عدا لت میں پیش تاہم سابق صوبائی وزیر مبین خلجی عدالت میں پیش نہ ہوئے مبین خلجی کو آئندہ سماعت میں عدالت نے طلب کر لیا عدالت نے ملزمان کی حاضری لگوا کر سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر ملزمان کو کیس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے