ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محمد داؤد خان ناصر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ تعینات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیوں کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محمد داؤد خان ناصر کو فوری طور پر و تاحکم ثانی رجسٹرار(BPS-22) ہائی کورٹ بلوچستان کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ تعیناتی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مفاد عامہ و سروس تقاضوں کے پیش نظر کی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ہی ایک اور اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے رجسٹرار ہائی کورٹ بلوچستان محمد داؤ د خان ناصر کو مفاد عامہ و سروس تقاضوں کے پیش نظر فوری طور پر و تا حکم ثانی اضافی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈیمی کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے