پی پی ایچ ائی میں کام کرنے والے نان ٹیکنیکل ڈی ایس ایمز کا ڈاکٹروں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایمز کی طرف سے ڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ کرنے اور اپنی کرپشن کیلئے مختلف ہتھکنڈوں سے بلیک میلنگ کی پرزور الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں،پی پی ایچ آئی بلوچستان نے عرصہ دراز سے نان ڈاکٹرز، نان ٹیکنیکل اور محکمہ صحت سے نالاں لوگوں کو ڈی ایس ایم کی آسامیوں پر لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے بی ایچ یوز کی تباہی اور صحت کی سرگرمیاں روز بروز بربادی کی طرف جارہی ہیں،ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ پی پی ایچ آئی کی طرف سے صوبے بھر کے بی ایچ یوز کیلئے ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کی تشہیر کی گئی مگر تا حال ان آسامیوں کیلئے انٹرویوز کی تاریخ نہ دینا اس مہنگائی کے دور میں ڈاکٹر دشمنی کے مترادف ہے،ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی پی ایچ آئی میں کام کرنے والے نان ٹیکنیکل ڈی ایس ایمز کا ڈاکٹروں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے، ڈی ایس ایم کی آسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے اور پی پی ایچ آئی میں موجود تمام ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر فوراً تعیناتی یقینی بنایا جائے بصورتِ دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے