ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 24 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1181 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.88 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1159 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.06 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 24 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے، راولپنڈی 1169 روپے،گوجرانوالہ 1190 روپے، سیالکوٹ 1180 روپے، لاہور1216 روپے، فیصل آباد1150 روپے، سرگودھا1165 روپے، ملتان 1187روپے، بہاولپور1200 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1143 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1170 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے