ایف سی بلوچستان صوبے میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت ایف سی بلوچستان صوبہ میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ حکومت بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے میں ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، اور ہم ایف سی ہیڈکوارٹر کے دورے پر نگران وفاقی وزیر داخلہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اس دورے سے ایف سی جوانوں کے حوصلے بلند ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایف سی کے جوانوں اور ان کی دلیر قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے