کچھی کینال کی تکمیل سے کچھی سمیت نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں زرعی انقلاب آئے گا، سردار یار محمد رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کچھی کینال کی تکمیل سے کچھی سمیت نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں زرعی انقلاب آئے گا بلوچستان کی معیشت میں کچھی کینال سنگ میل ثابت ہوگا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں جنہوں نے میری تجویز پر عمل کرکے آج کچھی کینال کے حوالے سے کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی تعمیر ترقی کو اپنے اولین ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہیں انکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے صوبے میں واضح تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ کچھی کینال میگا پروجیکٹ ہے جس سے نہ صرف کچھی بلکہ دیگر ملحقہ اضلاع میں بھی خوشحالی آئے گی جس سے بلوچستان کی معیشت پروان چڑھے گی وہ دن دور نہیں جب زرعی انقلاب سے یہاں کے عوام خوشحال ہونگے اور صوبہ ترقی کرے گا انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ترجیحات بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ امن امان کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی تکمیل سے صوبے سے پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے