واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک آفسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا وزارت پاور کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔

وزارت پاور کے مطابق 201 ملین کی بجلی چوری ہوتی ہے، آزاد کشمیر (اے جے) سے بل نہیں آتا، اے جے کے حکومت بل لیتی ہے وفاق کو نہیں دیتی، کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل ادا نہیں کرتے جبکہ 35 ملین صارفین 40 لاکھ ایر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے