پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کررہی ہے، کرن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریال تالپور کی قیادت میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں،انہوں نے پارٹی کے اندر نئی جان ڈال دی ہے اورملک بھر کی خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کی جنگ خود لڑ سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور اب لوگوں کی خدمت کر کے تاریخ رقم کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے اور عوام کے ہردکھ و سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد لازوال ہے ترقی، خوشحالی، استحکام اور روشن مستقبل کا نام ہی جمہوریت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کے کسانوں، ہاریوں، مزدوروں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور اندازمیں خدمت کی ہے اور خدمت کایہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا کیونکہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے،پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اور قوموں کی تاریخ شہیدوں کے خون سے لکھی جاتی ہے۔