شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 17ویں آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 17 ویں برسی آج 26 اگست کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ شہید نواب اکبر خان بگٹی نے اپنی ذات کیلے نہیں بلوچستان کے حقوق کے خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، جس ظلم و جبر کیساتھ ان کو شہید کیا وہ ظلم ہم نہیں بھول پائیں گے، وہ نہ جھکنے والے لیڈر تھے۔ جمہوری وطن پارٹی ہر سال 26 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔ اس دن پارٹی پرچم سرنگوں رہیگا۔ اس دفعہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے برسی قلعہ ڈیرہ بگٹی میں منائی جائیگی۔ قرآن خوانی ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا