سعودی لیگ وقت گرزنے کے ساتھ دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے : کرسٹیانو رونالڈو

ریاض (ڈیلی گرین گوادر) سعودی فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں دلچسپی لیتے ہوئے مقامی زبان کے لفظ سیکھنا شروع کر دیے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں عرب میڈیا کو انٹرویو دیا جس کا ترجمہ النصر فٹبال کلب نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس پر شیئر بھی کیا۔سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گرزنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گئی۔انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں، مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر میں سعودی عرب کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے