اسلام آباد ائیر پورٹ مسافر کے سامان سے ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی جس میں دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور آئس کرسٹل وائٹ ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن کی مجموعی مقدار 1.996 کلو گرام ہے۔ترجمان کے مطابق مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے