نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ جمعہ کونگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سینیٹر دھنیش کمار کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔