ژوب ، ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ژوب(ڈیلی گرین گوادر)ژوب میں اچا نک ہو ٹل میں آ گ بھڑ ک اٹھی تاہم خو ش قسمتی سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوژوب کے علا قے کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خو ش قسمتی سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ وا قعے کی اطلا ع ملتے ہی فائر بریگیڈموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق اور میونسپل کمیٹی چیئرمین سردار ناصر خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کوئٹہ روڈ پر ایرانی پٹرول پمپس کو شہر سے باہر منتقل کریں گے تاکہ ان کی وجہ سے مستقبل میں عوام کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پٹرول پمپس کو نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں لیکن اب کی بار سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا۔ آگ سے متاثرہ لوگوں نے نگران وزیراعلی بلوچستان اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے