نگران مشیر عمیر محمد حسنی اور ان کے محافطوں کے رویے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے نگران مشیربرائے معدنیات عمیر محمدحسنی کی سول ہسپتال کیٹراماسینٹرآمد کے دوران ان کے باڈی گارڈز کی ٹراما سنٹر کے عملے اور محافظوں سے مبینہ بدتمیزی اور زدوکوب کرنے کا واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیر امڈیکل اسٹاف نے ٹراماسنٹر کے باہر احتجاج کیا،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج سے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ترجمان سول ہسپتال کے مطابق نگران مشیربرائے معدنیات عمیرمحمدحسنی ایک مریض کی عیادت کیلئے سول اسپتال کیٹراماسینٹر آئے توان کے ساتھ ان کے مسلح گارڈز کی بڑی تعداد ٹراما سنٹر میں داخل ہوگئی،جب ٹراما سنٹر میں تعینات سیکورٹی گارڈز نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو نگران مشیر کے ساتھ آنے والے مسلح افرادنے ٹراماسینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر کامران اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کی، ٹراما سینٹرمیں توڑپھوڑ اور سیکورٹی گارڈ پرمبینہ تشدد کیا،نگران مشیر عمیر محمد حسنی اور ان محافطوں کے رویے کے خلاف ٹراما سینٹر کے عملے نے ڈیوٹی چھوڑ کر احتجاج شروع کیا،اس حوالے سے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران نے بتایا کہ نگران مشیر کے گارڈز نے ٹراما سنٹر کے گارڈزکو زردوکوب کیا، نگران مشیر اور ان کے عملے کے رویہ کے باوجود ایمرجنسی سروسز بند نہیں کیں، ٹراما سنٹر میں 10 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ان کی نگہداشت کی جارہی ہے،ڈاکٹر ارباب کامران نے بتایا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرزمشیر کے رویہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نگران مشیرمعدنیات اور ان کے عملے کے رویہ کی مذمت کی ہے جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج سے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے