عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزئی کی اپنے 15 پرائیویٹ اہلکاروں کے ساتھ ٹراما سینٹر میں بدمعاشی ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمّت کرتے ہیں، ترجمان ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ نگران وزیر عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزئی کی اپنے 15 پرائیویٹ اہلکاروں کے ساتھ ٹراما سینٹر میں بدمعاشی اور ٹراما سنٹر کے ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتے ہیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بارہا پرائیویٹ سیکورٹی کے ساتھ سیاسی وسماجی لوگوں اور مشیروں کے سرکاری ہسپتالوں میں آمد کو مریضوں اور ہسپتال کے عملے کیلئے مشکلات کی وجہ قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری صحت سے ان دوروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان ینگ ڈاکٹرزنے کہا کہ 24 اگست کو کو نام نہاد مشیر کی ٹرامہ سنٹر کوئٹہ میں اپنے پرائیویٹ سیکورٹی نما مسلح غنڈوں کے ساتھ ٹراما سنٹر میں ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد اور اسلحہ کی نوک پر زدو کوب کیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اعلیٰ حکام اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غنڈہ نما مشیر کے اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کر کے اس کو نگران سیٹ اپ سے نکالا جائے۔