جھل مگسی میں انڈس ہسپتال کے قیام کے لئے نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے زمین عطیہ کردی

گنداواہ /جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی میں انڈس ہسپتال کے قیام کے لئے نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے زمین عطیہ کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی کی بار بار نشان دہی پر او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جھل مگسی سٹی میں انڈس ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ٹراما سینٹر، گائنی، لیبارٹری سمیت تمام شعبہ جات شامل ہونگے انڈس ہسپتال کے لئے نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے دو ایکڑ زمین عطیہ کردی ہے جس کا نوابزادہ میر طارق خان مگسی ہمراہ انڈس ہسپتال او جی ڈی سی ایل کے مینجمنٹ اور ایڈمن کے ڈاکٹر اہتشام ظفر،محمد جمشید جوکھیو نے زمین کا معائنہ کیا۔ نوابزادہ میر طارق خان مگسی، انڈس ہسپتال اور او جی ڈی سی ایل کے مینجمنٹ اور ایڈمن سیکشن کے درمیان ابتدائی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے بعد رینیو کاروائی کرکے زمین باقاعدہ طور پر انڈس ہسپتال کو حوالے کردی گئی ہے جس کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا اس ہسپتال سے ضلع جھل مگسی کے آس پاس کے ڈسٹرکٹس مستفید ہونگے یہ ایک انتہائی اہم اقدامات ہے جس سے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات میسر ہونگی اس موقع پر تحصیلدار ارباب خان مگسی،ممتاز خان مگسی و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے