حکمرانوں کو 18ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہی انکی نظریں بلو چستان کے بے پناہ وسائل پر لگی ہوئی ہیں، میر کبیر احمد محمد شہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی قیادت میں سروان کے سابق کونسلر ضلع خاران میر بشیر احمد قمبرانی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے پروگرام سے اتفاق کر تے ہوئے شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔ شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ بلو چستان کی مو جو دہ معا شی، سماجی نا گفتہ صورتحال سے نیشنل پارٹی بلو چستان کو نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی پورے بلو چستان میں بہت تیزی سے مقبو لیت حاصل کر ہی ہے اور لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میر بشیر احمد قمبرانی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انکی شمو لیت سے خاران میں نیشنل پارٹی مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے ساحل و سائل کی نگہبانی صرف نیشنل پارٹی ہی کر سکتی ہے اور اسکا پروگرام واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو در اصل 18ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہی اور انکی نظریں بلو چستان کے بے پناہ وسائل پر لگی ہوئی ہیں اس لئے مصنو عی پارٹیوں پذیرائی کی جا تی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے تمام مسائل کا حل حقیقی سیا سی جماعتوں میں ہیں۔ شمو لتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے میر بشیر احمد قمبرانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئند عام انتخابات میں انشاء اللہ خاران میں سیا سی قوم بن کر عوامی نمائندگی حاصل کرے گی، شمولیتی اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی سیکر ٹری جنرل ابراربرکت، سوشل میڈیا سیکر ٹری سفر بلوچ، ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر شمع اسحاق، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، جنرل سیکر ٹری کوئٹہ ریاض احمد زہری، ممبر سینٹرل کمیٹی نیاز بلوچ، درشن کمار،منظور راہی، یو تھ سیکر ٹری ندیم بنگلزئی، انیل، محمد عالم قمبرانی، شاہ زمان نوشیروانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے