اورماڑہ، مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی فشنگ میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) اورماڑہ سیکونی کے مقام پر گجہ ٹرالرز کا ڈھیرہ،مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی فشنگ میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی۔تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں ماہیگیری کا سیزن شروع ہوتے ہی مہلک جالوں سے لیس ٹرالر ضلع گوادر کی سمندری حدود کا رخ کرکے سمندری حیات کی دیدہ دلیری سے نسل کشی کرتے ہیں، اس سال کا سیزن شروع ہوتے ہی ضلع بھر سے ماہیگیروں کی جانب سے ٹرالرز کی معجودگی حوالے شکایات موصول ہورہے ہیں، دوسری جانب محکمہ فشریز کا دعویٰ ہیکہ ضلع گوادر کے حدود میں فشریز ٹیم ہر وقت پٹرولنگ میں مصروف ہے اور ان کے مطابق ضلع گوادر کے سمبدری حدود میں ٹررز نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب آئے روز مقامی ماہیگیر سمندر میں موجود ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کرتے ہیں، مقامی ماہیگیروں کے مطابق ٹرالز دیدہ دلیری کے ساتھ ساحل کنارے سمندری حیات کی نسل کشی میں بلا خوف خطر پائے جاتے ہیں مگر محکمہ کے پٹرولنگ ٹیم انہیں دیکھنے و انکے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔