اخبارات شدید مالی مسائل سے دوچار ہیں فنڈز جلد ریلیز کئے جائیں، بلوچستان ایڈیٹرز فورم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ایڈیٹرز فورم نے جان اچکزئی کونگران وزیراطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایڈورٹائزمنٹ فنڈ کے اجراءمیں تاخیر پر تاسف کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشتہارات کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا جائے ، صوبائی پی ایس ڈی پی کا دو فیصد اشتہارات کے لئے مختص کیا جائے ،اس وقت صوبے کے اخبارات سنگین بحران سے دوچار ہیں فنڈز کا اجراءنہ ہوا تو ہزاروں گھروں کے چولہے ماند پڑ سکتے ہیں ۔ بلوچستان ایڈیٹرز فورم کا ایگزیکٹو اجلاس مرتضیٰ ترین کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا اجلاس میں تنظیمی امور سمیت اخبارات و جرائد کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے شرکاءنے اخبارات و جرائد کے اشتہارات فنڈز کے اجراءمیں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت بلوچستان کی سب سے بڑی صنعت ہے جس سے ہزاروں گھروں کے چولہے جلتے ہیں مگر مسلسل عدم توجہی سے یہ صنعت بحرانوں میںگھر چکی ہے واجب الادا اشتہاراتی بجٹ کی تاخیر سے صورتحال مزید گھمبیر ہوچکی ہے اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ نہ صرف اشتہاراتی بجٹ کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ اشتہاراتی بجٹ کو صوبائی پی ایس ڈی پی کا دو فیصد مختص کیا جائے تاکہ صوبائی پریس کو معاشی بحرانوں سے نکالا جاسکے۔اجلاس کے شرکاءنے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے خصوصی سپلیمنٹ میں مقامی اخبارات کو نظر انداز کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقامی اخبارات کو صوبائی خصوصی سپلیمنٹ کا اجراءبھی یقینی بنایا جائے محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کی جانب سے ایگریڈیشن کارڈز کے اجراءمیں درپیش مسائل کاخاتمہ یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے شرکاءنے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جان اچکزئی چونکہ صحافت کے شعبہ سے بخوبی واقف ہیں اس لئے وہ نہ صرف صوبائی پریس اور حکومت کے تعلقات کی بہتری کے لئے کام کریں گے بلکہ اخبارات کو درپیش مسائل ، ایڈیٹرز اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی اپنا فعال و متحرک کردار اداکریں گے۔اجلاس میں ایوب ترین۔آغا عبید ۔نعمت کاکڑ۔یوسف زہری ۔مدثر ندیم اور کبیر کاکڑ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے