محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کچھی کے عوام کا خدمت جاری رکھیں گے، سردار زادہ بیبرگ خان رند
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی میں بائیس جولائی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی مخصوس دو خواتین نشستوں میں تین امیدواروں کو دو،دو ووٹ ملنے پر ریڑنینگ آفیسر نے ری الیکشن کا اعلان کیا تھا جبکہ ضلع کچھی میں ضلع کونسل کی مخصوص دو خواتین نشستوں میں ری پولنگ کا عمل ہوا دو خواتین نشستوں میں پانچ امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا جسمیں رند پینل سے زینت بی بی،گیلو ہینل سے لال بخت جبکہ نائلہ بی بی،رحیمہ بی بی اور عائشہ بی بی میدان میں اتریں،رند پینل کی زینت بی بی نے 15 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گیلو پینل کی لال بخت نے 13 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ نائلہ بی بی، رحیمہ بی بی اور عائشہ بی بی کو کوئی ووٹ نہ مل سکا الیکشن میں 30 میں سے 28 چیئرمینوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کچھی کے عوام کا خدمت جاری رکھیں گے عوام نے اعتماد میرے پینل پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کی طرح محض دعوائے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ہمیشہ عوامی اقدامات کو مقدم رکھا ہے۔