بی این پی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و خیال اور مشن کو آگے بڑھا نے کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے، مو سیٰ بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ممتاز قوم وطن دوست عظیم سیا سی رہنماء اورقومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی دوسری بر سی کے موقع پر 2ستمبر بروز ہفتہ کوسہ پہر 3بجے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام کو کا میاب بنا نے کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی نیک محمد لہڑی بر مہ ہوٹل، زیشان ٹاؤن ولی جیٹ اور اے ون سٹی بروری میں کار نر میٹنگ، عوامی اجتماعات سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری مو سیٰ بلوچ، مر کزی خواتین سیکر ٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دھوار، سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اراکین وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، چیئر مین جاوید بلوچ،آغا خالد شاہ دلسوز، جمیلہ بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، شمائلہ اسماعیل مینگل، پروین لانگو، ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر محمد اکرم بنگلزئی، منورہ سلطانہ سمالانی، حاجی خان محمد لہڑی، میر سراج لہڑی، میر شیر احمد بنگلزئی، رضا جان شاہیرزئی، مجیب الرحمن بلوچ،حافظ لہڑی اور فریدہ بلوچ ایڈو کیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قومی راہشون کی دوسری بر سی بلو چستان کے معروضی حالات میں اہمیت کے حامل ہے کیونکہ سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی جدو جہد کے بغیر بلو چستان کی قومی تحریک نا مکمل ہے بلو چستان کے با شعور اپنے قومی رہنماء کی عظیم جدو جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے ثابت کر دے کہ وہ سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا نے کے لئے اور انکے ناقابل فراموش جدو جہد اور قر بانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش اور نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بلوچ قوم بلو چستانی عوام اور اس خطے کے محکوم اور مظوم قوموں کے ایک رول ماڈل عظیم سیا سی رہنماء اور مینا ر کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات آمریت کے ادوار، نام نہاد جمہور ی ادوار میں اس ملک میں قومی سوال، جمہوری سوال اور محکوم قوموں کے واک و اختیار شناخت وجود ساحل وسائل پر اختیار کو تسلیم کروانے سما جی انصاف کے حصول، قومی نا برابری کے خلاف عظیم تحریک میں اہم سیا سی کر دار ادا کر تے ہوئے ملک میں قوموں کے ساتھ نا انصا فیوں، استحصال کو بہتر انداز میں اجا گر کیا اور اپنے خدائے داد صلا حیتوں پر کشش شخصیت، نا قابل شکست جدو جہد، اصولی موقف کے بدولت دنیاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ون یو نٹ کے خاتمے اور صوبوں کو مکمل اختیار دینے کے لئے ایک تاریخی رول ادا کیا، مقررین نے کہاکہ بی این پی بلو چستان میں رہنے والے تمام اقوام کے مشترکہ نمائندہ وسب سے بڑی پارلیمانی سیا سی جمہوری جماعت ہے جس نے نیپ کے بعد قوموں کو متحد کر نے کی جد و جہد کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور عوام کی تائد و حمایت سے قوموں کے خلاف رہنماء ہو نے والی نا انصافیوں کے سانمے ایک بلند سیسہ پیلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے روز اول سے لیکر آج تک استماری اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سر اپہ احتجاج ہے یہی وجہ ہے کہ آج نیپ کے بعد بی این پی کو تمام قوموں کا مشترکہ سیا سی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے۔ مقررین نے کہا کہ بی این پی قوم راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و خیال اور مشن کو آگے بڑھا نے کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے لہٰذا بلو چ قومی بلو چستانی عوام قومی رہنماء کی دوسری بر سی کی منا سبت سے 2ستمبرکو ہو نے والی عظیم الشان جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شر کت کر کے قوم وطن دوستی اور اپنے عظیم رہنماء کے ساتھ سچی وابستگی کا عملی ثبوت دیں کارنر میٹنگز میں جلسہ عام کو کامیاب بنا نے کے لئے مختلف کمٹیاں تشکیل دی گئیں اور دستوں کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے