دالبندین، ٹیکسی ڈرائیور کو سواری کا جھانسہ دیکر تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مسلح افراد ٹیکسی لیکر فرار

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں ٹیکسی ڈرائیور کو سواری کا جھانسہ دیکر تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مسلح افراد ٹیکسی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دالبندین بازار میں ٹیکسی اسٹینڈ میں ایک نابالغ لڑکا نے ٹیکسی ڈرائیور اور ریلوے ریٹائرڈ ملازم سعداللہ ریکی کے ٹیکسی کار کو کرایہ پر داود آباد لے گیا وہاں پہلے سے موجود نامعلوم چار مسلح ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کو شدید زدو کوب کرکے زخمی کرکے دوسرے ٹوڈی کار گاڑی میں زبردستی بٹھا کر علاقہ میر بور لے جاکر کھلے آسمان چھوڑ دیا گیابعد میں زخمی ڈرہیور کو طبی امداد دینے کے لئے دالبندین ہسپتال پہنچا دیا گیا انھوں نے دالبندین کے صحافیوں کو بتایا میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے جب میں ریلوے سے ریٹائرڈ ہوا تو اپنے لئے ایک ٹیکسی گاڑی خریدکر ٹیکسی کے طور پر چلارہاتھا دھوکے سے نامعلوم ڈاکوؤں نے میرا ٹیکسی گاڑی لے گیا ہے میں نے ایف آئی آر بھی درج کیا ہے ابھی تک میرا گاڑی برآمد نہیں ہوا انہوں نے اپیل کی دالبندین انتظامیہ اور پولیس میرا ٹیکسی گاڑی کو فورا برآمد کرکے ڈاکوؤں کو کفرکردار تک پہنچائے جائے اور جس نے گاڑی برآمد کی تو گھر کے سامان بیچ کر اسے پچاس ہزار روپیہ انعام دوں گا خدارا میرا داد رسی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے