آل گوادر مرحوم میر اکرم صاحب خان یادگار کرکٹ ٹورنامنٹ نیشنل یوتھ کلب اورماڑہ نے جیت لیا

اورماڑہ (ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ آل گوادر مرحوم میر اکرم صاحب خان یادگار کرکٹ ٹورنامنٹ نیشنل یوتھ کلب اورماڑہ نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پینل میچ نیشنل یوتھ اورماڑہ اور سنگیت کرکٹ کلب پسنی کے درمیان کھیلا گیا ہے جس میں اورماڑہ کے مقامی کلب نے 7 وکٹ سے یہ میچ جیت لیا،نیشنل یوتھ اورماڑہ نے اس ٹورنامنٹ میں کل 5 میچ کھلے ہیں جس میں نیشنل یوتھ اورماڑہ نے اپنے تمام میچز جیت لیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں گوادر پسنی اورماڑہ کے کلب ٹیموں کو نیشنل یوتھ اورماڑہ نے شکست دے دیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں نیو اسٹار کرکٹ کلب اورماڑہ کے کھلاڑی آصف یوسف بہترین کھلاڑی قرار پائے۔نیشنل یوتھ اورماڑہ کے عبد الرحیم ٹورنامنٹ کے بہترین بالر ہوا ہے نیشنل یوتھ اورماڑہ کے کھلاڑی عاقب مجید پینل میچ کے مین آف دی میچ رہا ہے۔اس طرح نیشنل یوتھ کرکٹ کلب نے ٹرافی اپنے نام کیا ہے۔نیشنل یوتھ اورماڑہ کے نمائندگی کپتان علی رضا نے کیا ہےٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں وائس کپتان عاقب مجید،سہیل مجید،زوہیب مسافر،ثاقب اے ڈی،شعیب مسافر،مجاہد مجید،شہزاد سچن،عبد الرحیم،رحیم خان،وحید سعید،ولید داد،نوکدار،تمیز باقیاورنگزیب اس ٹرافی کو جیت کر اورماڑہ ڈسٹرکٹ گوادر میں چوتھی بار ڈسٹرکٹ چمپئن بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے