کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں کہ ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود سائفرکا معاملہ اچھالا تھا، اس کیس میں عدالت نے شاہ محمود کا 4 دن کا ریمانڈ دیا، وہ چاہیں تو عدالت سے ریلیف لے لیں۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کواجازت نہیں کہ دفاعی اداروں کےخلاف بولے اور ایسی زبان بولے جو ایمان مزاری اور علی وزیر نے استعمال کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان دن اور رات میں گرفتار ہوتے ہی ہیں، ایمان مزاری کے کیس میں کیا بات تھی کہ رات کوگرفتار نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے