ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کی صبح اچانک بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کا دورہ کیا نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا نگران وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی صفائی کی صورتحال اور ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کو او پی ڈی میں مزید کاونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی صفائی اور مریضوں کی سہولیات 48 گھنٹوں کے اندر بہتر بنائی جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں جو اداروں کی بہتری میں رکاوٹ بنے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ مریضوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھیں نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مریضوں سے بات چیت بھی کی اور ان سے میسر سہولیات سے متعلق سوالات دریافت کئے نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ایک کینسر مریض کی ادویات اور ایک مریض کے آپریشن کے ااخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا نگران وزیراعلیٰ کو ایم ایس ہسپتال کی جانب سے ہسپتال کے مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی نگران وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کو درپیش مسائل کا حل نگران حکومت کی اولین ترجیح ہوگی اور میں کسی بھی وقت کسی بھی ہسپتال تھانے اسکول یا دیگر سرکاری ادارے کا معائینہ کرسکتا ہوں انہوں نے تمام اداروں کو پیشگی وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہتری کی جانب توجہ دیں انہوں نے واضح کیا کہ جس ادارے میں کمزوری پائی گئی اسکے زمہ دار حکام کے خلاف اسی وقت کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے