میر علی مردان خان ڈومکی کاای خدمت مرکز کا اچانک دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کے روز محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام اسپنی روڈ میں قائم ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ای خدمت مرکز میں بنیادی طور پر شروع میں چار صوبائی محکموں کی ڈیجیٹل خدمات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس میں محکمہ ریونیو سے متعلق فرد اور انتقال اور لینڈ ڈیجیٹائزیشن اور تمام متعلقہ امور کی کمپیوٹرئزیشن شامل ہیں اس کے علاوہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں رجسٹریشن اور فیس کے نظام کو آسان اور قابل عمل بنایا گیا ہے اس کے علاوہ میٹروپولیٹن سے متعلق برتھ سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات کے حصول کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کا ایک ڈیسک بھی ای خدمت مرکز میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور پولیس سے متعلقہ عوامی مسائل حل کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں ای خدمت مرکز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور نادرا کے ڈیسک بھی جلد فعال کر دئے جائیں گے نگران وزیراعلیٰ نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا اور ڈیجیٹائزیشن کے اس دور میں یہ ایک اہم منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ ای خدمت مرکز کو صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا تاکہ اس منصوبے کے دور رس نتائج سے عوام مستفید ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے