عظیم بلوچ رہبر راہشون سردار اعطا اللہ خان مینگل کی دوسری برسی 2ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچ رہبرراہشون سردار اعطا اللہ خان مینگل کی دوسری برسی 2ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس منا سبت سے پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیدار وکارکنان جسلہ عام کے حوالے سے اپنے اپنے اضلاع میں اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ راہشون کی 2برسی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جاسکے راہشون بلوچ نے قومی جدوجہد میں ناقابل فراموش قربانیوں دے کر ثابت کیا کہ مخلصی کے ساتھ مسلسل جہد سے ہی منزل کو پہنچا جاسکتا ہے راہشون نے آمراور سول ڈکٹیٹروں کے ادوار میں بے شمار قربانیوں دیں جو کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہر دور میں ثابت قدم ہوکر بلوچ قومی جہد،یکجہتی اور قوم اور فکر کو تقویت دی وہ قابل ستائش ہے راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی دوسری برسی کی پر قوم دوست،وطن دوست، ترقی پسند، روشن خیال جماعتوں اور ہر طبقہ فکر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عظیم بلوچ رہبر راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں 2ستمبر کے جسلہ عام میں شرکت کرکے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے