سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ
لاہور (ڈیلی گرین گوادر اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
ترجمان کے مطابق میاں شبیر علی قریشی پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا، اور مالی مفادات کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا۔