جنوبی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 جوان شہید 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے